16 دسمبر 2014 - 12:36
یورپی یونین، ایران سے تعاون کا خواہاں

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ شام کے بحران کے خاتمے اور تكفيری دہشت گروہ داعش کو شکست دینے کے لئے 28 ممالک کے اتحاد کو ایران اور روس کا تعاون حاصل کرنا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ شام کے بحران کے خاتمے اور تكفيری دہشت گروہ داعش کو شکست دینے کے لئے 28 ممالک کے اتحاد کو ایران اور روس کا تعاون حاصل کرنا چاہئے۔

فیڈ ریكا موگرنی نے پیر کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد یہ بیان دیا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے موگرنی نے کہا کہ ایران صرف ایک ایسا ملک نہیں ہے کہ جس کے ساتھ ہم جوہری مذاکرات کر رہے ہیں، بلکہ وہ ایک علاقائی طاقت ہے، جس کا مطلب ہے کہ علاقائی مسائل میں ہمیں اس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔

حالیہ مہینوں میں یورپی یونین کے رکن ملک شام کے بحران کے سلسلے میں تبادلہ خیال میں مصروف ہیں۔ موگرنی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین، شام میں تمام فریق پر اثر رکھنے والی علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔

.......

/169